An Indian Journalist told the reason why actress Gauhar Khan got Slapped

An Indian Journalist told the reason why actress Gauhar Khan got Slapped
Reviewed by Unknown
on
22:29
Rating:
ممبئی (نیوز ڈیسک) مشہور بھارتی اداکارہ گوہر خان کو شوٹنگ کے دوران ایک شخص نے فحش رقص اور مختصر لباس کا الزام لگاتے ہوئے تھپڑ مار دیا۔مشہور سٹوڈیو فلم سٹی میں گوہر کے میوزک شو کی شوٹنگ جاری تھی کہ عقیل ملک نامی 24 سالہ نوجوان اچانک سٹیج پر آیا اور اداکارہ کو چھونے کی کوشش کی جس میں ناکامی پر وہ چلانے لگا کہ تمہیں جرات کیسے ہوئی کہ تم فحش لباس پہنتی ہو اور بیہودہ رقص کرتی ہو اور آگے بڑھتے ہوئے انہیں ایک تھپڑ بھی رسید کر دیا۔دریں اثناءسیکیورٹی سٹاف نے حملہ آور کو قابو کر لیا اور پولیس بلوالی۔ سٹوڈیو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان کچھ دنوں سے شوٹنگ دیکھنے کیلئے آ رہا تھا اور دلکش اداکارہ کی پرفارمنس سے لطف اندوز ہوتا رہتا تھا۔ اتوار کے روز رات 8 بجے کے قریب وہ اچانک اداکارہ کی طرف لپکا لیکن اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہونے پر شرافت کا ڈرامہ کرنے لگا اور ان کے لباس اور رقص کے خلاف چلانے لگا۔ یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ فحاشی کے خلاف تقریر کرتے وقت ان صاحب نے شراب پی رکھی تھی۔
No comments: